- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
- مدافعتی نظام میں ایچ آئی وی کی خفیہ جائے پناہ کی موجودگی کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
- روزہ افطار کرتے دکاندارلٹ گئے، واردات کی فوٹیج وائرل
- خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں تعلیمی اداروں کیلیے موسم بہار کی تعطیلات
- سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
- چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ریٹائرڈ، مسرت ہلالی صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس بنیں گی
- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے موبائل سمز پر سخت قوانین بنائے جائیں، الطاف حسین
دہشت گردی وقتل وغارت کی روک تھام اورجرائم پرقابوپانے کیلیے جلدمؤثر اقدامات کیے جائیں،الطاف حسین کی رحمن ملک سے فون پرگفتگو۔ فوٹو: فائل
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے وفاقی حکومت اورتمام ارباب اختیار سے کہاہے کہ ملک بھرمیں دہشت گردی ،دھماکوں،اغوابرائے تاوان،بھتہ اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں موبائل فون استعمال ہورہے ہیں لہٰذاملک میں دہشت گردی اورجرائم کی وارداتوں پرقابوپانے کیلیے موبائل فون اورسمز کے استعمال کے بارے میں سخت قوانین بنائے جائیں۔ انھوں نے یہ بات وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔
وزیرداخلہ رحمن ملک نے الطاف حسین کوبتایاکہ حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرعیدالفطرپرموبائل فون سروس معطل کردی تھی جس سے دہشت گردی کی روک تھام میں کافی مدد ملی ہے۔ وزیر داخلہ نے الطاف حسین کوبتایاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں زیادہ تر چوری کے فون اورپری پیڈسم زاستعمال ہورہی ہیں لہٰذااب حکومت دہشت گردی پرقابوپانے کیلیے موبائل فون اورسمز کی خریدو فروخت کے حوالے سے مختلف اقدامات کررہی ہے اورپری پیڈ فون کے استعمال پر پابندی پر بھی غور کررہی ہے۔
الطاف حسین نے دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی وقتل وغارت کی روک تھام اورجرائم پر قابوپانے کیلیے جلدمؤثر اقدامات کرے کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیزنہیں اور انسان کسی بھی مذہب، فقہ،مسلک یاکسی بھی عقیدے یانظریے کا ماننے والاہواس کی جان کے تحفظ کیلیے جوبھی قدم ہواٹھایاجاناچاہیے۔
الطاف حسین نے وزیرداخلہ رحمن ملک سے 13سالہ مسیحی لڑکی رمشا کی گرفتاری اوراس پر مقدمہ بنائے جانے پر افسوس کااظہار کیا اورکہاکہ اس طرح کے واقعات مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ، تشویش اوربے چینی پھیلارہے ہیں لہٰذاایسے واقعات کی روک تھام ہوناچاہیے۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے اس معاملے کے جلدازجلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
رحمن ملک نے ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے الطاف حسین کی کوششوں کوسراہا۔ ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ علی کرارنقوی، علامہ عباس کمیلی اورعلامہ اطہرمشہدی نے اہل تشیع کمیونٹی کے قتل عام کیخلاف جراتمندانہ اندازمیں آوازاٹھانے اورحقائق بیان کرنے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کوفون کرکے تمام مظلوم عوام خصوصاًشیعہ کمیونٹی کی جانب سے ان کادلی شکریہ اداکیاہے اوراس جراتمندی پرانھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔