- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
باصلاحیت پاکستانی طالبہ ناسا کی خلائی انٹرن شپ کے لیے منتخب
کراچی: پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات ہے کہ کراچی کی ہونہار بیٹی رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا، شہر قائد کی یہ طالبہ کہکشاؤں میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے بے چین ہے۔
ایکسپریس کے مطابق پاکستان کی ہونہار بیٹی 13 سالہ رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ وہ برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں۔ رادیہ عامر کو شروع سے ہی خلا میں جانے اور اسے جاننے کا تجسس تھا، وہ 16 فروری کو کراچی سے ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کے لیے روانہ ہوں گی۔
رادیہ کو اس کے اسکول کی سپورٹ پر ناسا نے مختلف ممالک کے 25 طلباء کے گروپ کے ساتھ منتخب کیا ہے اور رادیہ اپنی پہلی کامیابی پر کافی پرجوش ہیں۔ رادیہ عامر کو خلا میں زندہ رہنے، چہل قدمی کرنے سمیت دیگر خلائی امور کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔
رادیہ عامر کا کہنا ہے کہ ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر میں ایک ہفتہ گزارنا اور وہاں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانا میرا خواب ہے، میری شروع سے ہی سیاروں اور ستاروں میں دلچسپی تھی، کہکشاں میں چمکتے ہوئے ستارے ہمیشہ سے ہی میری جستجو کا باعث بنے رہے ہیں۔ رادیہ نے اپیل کی کہ لوگ میرے سفر کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔