سعودی ولی عہد کے لیے بطور تحفہ پشاوری چپل تیار   

سٹی رپورٹر  جمعـء 15 فروری 2019
چاچا نورالدین حالیہ دنوں میں پشاور زلمی كے كپتان ڈرین سیمی كو بھی كپتان چپل بطور تحفہ پیش كر چكے ہیں۔ فوٹو : فائل

چاچا نورالدین حالیہ دنوں میں پشاور زلمی كے كپتان ڈرین سیمی كو بھی كپتان چپل بطور تحفہ پیش كر چكے ہیں۔ فوٹو : فائل

پشاور: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان كیلئے بطور تحفہ دو جوڑی پشاوری چپل تیارکرلی گئی۔

كپتان چپل سے مقبولیت پانے والے چاچا نورالدین كی جانب سے سعودی ولی عہد كی پاكستان آمد سے قبل خصوصی كپتان چپل تحفے كے لیے تیار كرلی گئی ہے۔

چاچا نور الدین كا كہنا ہے كہ پشاوری چپل سعودی شہزادے كو پاكستان كی طرف سے تحفہ دینا چاہتا ہوں، ان کے لئے كالے اور بھورے رنگ كی اعلیٰ كوالٹی كی چپل تیار كی ہیں جو كہ ان كی آمد پر انہیں  پیش كروں گا۔

واضح ر ہے  چاچا نورالدین اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان كے لئے خصوصی چپل تیار كرچكے ہیں جس كے بعد ان کی چپل کے ملک بھر میں چرچے تھے جب كہ حالیہ دنوں میں پشاور زلمی كے كپتان ڈرین سیمی كو بھی كپتان چپل بطور تحفہ پیش كر چكے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔