وفاقی ملازمین کیلیے یکساں پے اسکیل متعارف کرانیکا فیصلہ

ارشاد انصاری  جمعـء 24 اگست 2012
اداروںمیں گاڑیوں کاغلط استعمال روکنے کیلیے بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا

اداروںمیں گاڑیوں کاغلط استعمال روکنے کیلیے بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں،ڈویژنوں اورماتحت اداروںکے تمام وفاقی ملازمین کیلیے یکساں ویونیفائڈ پے اسکیل متعارف کرانے اور مختلف وزارتوںوڈویژنوں اوراداروںکے ملازمین کی تنخواہوں میںپائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کافیصلہ کیاہے کیونکہ مختلف اداروںمیں پانچ قسم کے تنخواہوں کے پیکجز کے تحت تنخواہوں میں پایا جانے والاامتیاز آئین کی شق 25 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ سرکاری ملازمین میں پائی جانے والی احساس محرومی اوراضطراب دورکرنے کیلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پرنظرثانی کی تجویزدے دی گئی ہے جس پرورکنگ شروع کی جائے گی ذرائع نے مزیدبتایاکہ وفاقی حکومت نے گاڑیوںکے غلط استعمال کی روک تھام کیلیے اقدام کافیصلہ کیاہے اورتمام وزارتوںوڈویژنوںکے پرنسپل اکائونٹس افسرکوگاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے سرٹیفکیٹس دینے کاپابندبنایاجارہاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کے علاوہ کسی وزارت کے پرنسپل اکائونٹس افسر نے گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے سرٹیفکیٹس نہیںدیے ان میں وزارت قانون وانصاف،وزارت دفاعی پیداوار،وزارت داخلہ،انسدادمنشیات ڈویژن،نیشنل اسمبلی ،پارلیمانی امور، ریلویز ،مذہبی امور،ایف بی آر بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔