- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
وفاقی ملازمین کیلیے یکساں پے اسکیل متعارف کرانیکا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں،ڈویژنوں اورماتحت اداروںکے تمام وفاقی ملازمین کیلیے یکساں ویونیفائڈ پے اسکیل متعارف کرانے اور مختلف وزارتوںوڈویژنوں اوراداروںکے ملازمین کی تنخواہوں میںپائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کافیصلہ کیاہے کیونکہ مختلف اداروںمیں پانچ قسم کے تنخواہوں کے پیکجز کے تحت تنخواہوں میں پایا جانے والاامتیاز آئین کی شق 25 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ سرکاری ملازمین میں پائی جانے والی احساس محرومی اوراضطراب دورکرنے کیلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پرنظرثانی کی تجویزدے دی گئی ہے جس پرورکنگ شروع کی جائے گی ذرائع نے مزیدبتایاکہ وفاقی حکومت نے گاڑیوںکے غلط استعمال کی روک تھام کیلیے اقدام کافیصلہ کیاہے اورتمام وزارتوںوڈویژنوںکے پرنسپل اکائونٹس افسرکوگاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے سرٹیفکیٹس دینے کاپابندبنایاجارہاہے۔
ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کے علاوہ کسی وزارت کے پرنسپل اکائونٹس افسر نے گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے سرٹیفکیٹس نہیںدیے ان میں وزارت قانون وانصاف،وزارت دفاعی پیداوار،وزارت داخلہ،انسدادمنشیات ڈویژن،نیشنل اسمبلی ،پارلیمانی امور، ریلویز ،مذہبی امور،ایف بی آر بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔