پاک سعودیہ تعلقات اگلی نسل کو منتقل کرنے کا منصوبہ تیار

ذوالفقار بیگ  ہفتہ 16 فروری 2019
ملکی معیشت کو ملکی وسائل سے مستحکم کرنے کے کے لیے بریک تھرو کی ضرورت ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ملکی معیشت کو ملکی وسائل سے مستحکم کرنے کے کے لیے بریک تھرو کی ضرورت ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پائے جانے والے دیرینہ تعلقات کو ائندہ آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کیلیے جامع حکمت عملی تیا رکی کرلی گئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ کئی برسوں سے تعلقات قائم ہیں اور وقت گرزنے کے ساتھ ساتھ ان تعلقات کو حکومتی اور عوام سطح پر مستحکم کیا جاتا ہے ان تعلقات کو مزید موثر بنانے اور قومی کھلاڑیوں کو بین القوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنے کے لئے پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت جن کھیلوں کے مقابلوں میں سعودی عرب کے کھلاڑی نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں ان کھیلوں میں سعودی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی اور اس بنیاد پر پاکستانی کوالیفائیڈ کو چز اور کھلاڑی سعودی کھلاڑیوں تربیت فراہم کریں گے.

آج وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سعودی حکومت کے سنیر حکام شرکت کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔