ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں میں اضافہ

ریجا فاطمہ  ہفتہ 16 فروری 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کراچی: ایکس ڈی آرٹائیفائیڈ شہر میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے جبکہ مریضوں میں بڑی تعداد اسکولوں کے بچوں کی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں پیڈیاٹرک ڈاکٹر عمرسلطان نے کہا ہے کہ ایکس ڈی آرٹائیفائیڈکے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس میں بڑی تعداد اسکولوں کے بچوں کی ہے جو اسکولوں میں آلودہ پانی پینے کے نتیجے میں بیمار پڑرہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ ’’سلمونیلا ٹائیفی‘‘ بیکٹیریا کے ذریعے آلودہ پانی سے پھیلتا ہے ،تیزبخار، پیٹ میں درد، الٹی، سردرد، کھانسی اور بھوک نہ لگنا اس کی علامات ہیں،اس ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ پراینٹی بائیوٹکس دوائیں بھی اثر انداز نہیں ہورہی  ہیں ،باہرکی چیزیں کھانے سے گریز کیا جائے ،پھل ،سبزیاں اوربرتنوں کو گرم پانے سے دھونے کے بعد استعمال کیا جائے اور بیت الخلا جانے کے بعد ہاتھ صابن سے ضرور دھونے چاہیں۔

فزیشن ڈاکٹر منیر صادق کے مطابق امیپینم اور میروپینم کے ذریعے اس قسم کے ٹائیفائیڈ کا علاج کیا جاسکتا ہے جوشہری کے لیے مہنگا علاج ہے ، اور روزانہ کی خوراک کا خرچہ ڈیڑھ سے دو ہزار روپے تک کا ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔