کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

ایکسپریس رپورٹر  ہفتہ 16 فروری 2019
پولیس نے مقابلے اور کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹوفائل

پولیس نے مقابلے اور کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹوفائل

کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلے اور کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے اوان بم ، اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

کراچی میں  پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلے اور کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے اوان بم، اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صدیق آباد قبرستان سیکٹر 6/B سے مقابلے کے بعد ایک ملزم نسیم خان ولد مٓحمد زبیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک اوان بم، ایک ٹی ٹی پستول بمعہ 3 راؤنڈ، جعلی پولیس کارڈ ، پولیس یونیفارم بمعہ بیلڈ، ڈرائیونگ لائسنس 5 ہزار 500 روپے، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیاگیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت3 مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم کے خلارف سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائی وے تھانوں میں مختلف نوعیت کے10 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم پولیس یونیفارم پہن کر واردتیں کرتا تھا، گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور نبی بخش تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل نمبر KFA-3481 برآمد کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مبینہ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان نوشیر، عبدالمجید اور شریف کو گرفتار کر کے چند روز قبل ناظم آباد کے علاقے سے چوری کی گئی کار برآمد کر لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کار چور گروہ کے کارندے ہیں، ملزمان گاڑیاں عوامی مقامات خصوصاً پارکنگ ایریا سے چوری کرتے تھے۔

شاہ لطیف پولیس نے بھینس کالونی موڑ کےقریب دوران گشت ایک ملزم نوید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزما اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبد الرزاق عرف مہاراج اور محمد حنیف عرف حنیف کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔