مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 فروری 2019
ہلاک ہونے والے اہلکار گشت کے دوران زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد میں آئے، ترجمان بھارتی فوج۔ فوٹو:فائل

ہلاک ہونے والے اہلکار گشت کے دوران زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد میں آئے، ترجمان بھارتی فوج۔ فوٹو:فائل

سری نگر: لائن آف کنٹرول کے قریب راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج کا میجر اور ایک سپاہی زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد میں آگئے جب وہ وہاں گشت کررہے تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آنند کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تازہ کھدی ہوئی زمین میں چھپایا گیا، اور واقعے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر کئے گئے خود کش حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے روایتی طور پر اپنے مظالم پر نظر ڈالنے کے بجائے کارروائی کو الٹا پاکستان کو ہی ذمہ دار ٹھہرادیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔