پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے لاہور میں بڑی اسکرینیں لگادی گئیں

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 16 فروری 2019
لاہور بھر میں 5 اسکرینیں لگائی گئی ہیں، فوٹو: ایکسپریس

لاہور بھر میں 5 اسکرینیں لگائی گئی ہیں، فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے براہ راست مقابلے دیکھنے کے لئے لاہور بھر میں 5 طویل قامت اسکرینیں لگا دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کی طرف سے یہ اسکرینیں گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک، مین پلازہ جوہر ٹاؤن اور بٹرفلائی پارک میں لگائی گئی ہیں۔

سٹی انتظامیہ کی طرف سے کرکٹ شائقین کو کہا گیا ہے کہ وہ مزکورہ عوامی مقامات پر جا کر پاکستان سپر لیگ کے لائیو میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز یو اے ای میں جاری ہیں، لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائیں گے، زندہ دلان لاہور 3 میچز کی میزبانی کریں گے، یہ مقابلے 9 مارچ، 10 مارچ اور12 مارچ کو شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔