کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

ویب ڈیسک  اتوار 17 فروری 2019
کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں آج بھی موسم ابر آلود رہے گا، فوٹوفائل

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں آج بھی موسم ابر آلود رہے گا، فوٹوفائل

کوئٹہ: بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، قلات، خانوزئی، زیارت، مستونگ، توبہ کاکڑی اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ رات کو شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ان علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا اور مزید بارش وبرفباری کا امکان ہے، جب کہ آئندہ مزید دو دن یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 قلات میں رہا، جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، تاہم پہاڑوں پر برفباری کے باعث آئندہ دو دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔