بھارت میں پی ایس ایل میچز کی کوریج روک دی گئی

میاں اصغر سلیمی  اتوار 17 فروری 2019
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث گزشتہ 10 برسوں سے پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکی۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث گزشتہ 10 برسوں سے پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکی۔

لاہور: چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی کوریج روک دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مقابلے اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جس میں شریک 6 ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بھارت میں کوریج روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے شیڈول ایونٹس میں تو ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث گزشتہ 10 برسوں سے دو طرفہ سیریز نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔