عمران خان کا پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا سے ہٹا دیا گیا

میاں اصغر سلیمی  اتوار 17 فروری 2019
پلوامہ حملے پر عمران خان کی مسلسل خاموشی کے بعد ان کی تصویر کا کوئی جواز نہیں رہتا، کلب صدر

پلوامہ حملے پر عمران خان کی مسلسل خاموشی کے بعد ان کی تصویر کا کوئی جواز نہیں رہتا، کلب صدر

کرکٹ کلب آف انڈیا نے وزیراعظم عمران خان کا پورٹریٹ ہٹادیا۔

کلب انتظامیہ نے یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد کیا ہے جس میں 40 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ کلب کے صدر پریمال اودانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ کلب سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے لیکن پاکستان کی بھارت کے ساتھ پروکسی وار اور پلوامہ واقعہ کے بعد  عمران خان کی مسلسل خاموشی کے بعد ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔

ان کے مطابق ہم نے عمران خان کا پورٹریٹ اس لئے لگایا تھا کہ وہ عظیم کرکٹر تھے لیکن اب وہ پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور ان کی مسلسل خاموشی کے بعد ان کی تصویر کا کوئی جواز نہیں رہتا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔