جاپانی نوجوان نے خود کو گُڈے میں تبدیل کروالیا

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
میٹ کوواٹا نے صرف دوسال کے عرصے میں خود کو ایک عام انسان سے ایک گڈے میں تبدیل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

میٹ کوواٹا نے صرف دوسال کے عرصے میں خود کو ایک عام انسان سے ایک گڈے میں تبدیل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹوکیو: جاپان کے ایک نوجوان کے دل میں گُڈا بننے کا سودا سمایا جس کے بعد انہوں نے پلاسٹک سرجری کےکئی مراحل کے بعد خود کو اتنا بدلوادیا ہے کہ وہ مردانہ گڑیا دکھائی دیتے ہیں۔

24 سالہ مصور اور ماڈل میٹ کوواٹا جاپانی بیس بال کھلاڑی موسامی کوواٹا کے بیٹے ہیں اور اب وہ ایک کوکاشئین گڈے کا روپ دھار چکے ہیں اسی بنا پر ان کی تصاویر اور ویڈیو جاپان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔

بعض افراد نے میٹ کو غیرملکی شہزادہ اور کئی نے اسے اینی میشن فلم کا کردار کہا ہے۔ میٹ کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرواچکے ہیں۔ تاہم ان کا چہرہ گزشتہ دو برس سے مستقل بدلتا رہا اور آخرکار وہ ایک گڈے کا روپ دھار چکے ہیں اوران کی دوسال قبل کی تصویر دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ان کے خدوخال اس طرح کے ہوں گے۔

اس دوران میٹ نے ماڈلنگ کرکے میک اپ اور دیگر حسن آور مصنوعات کی تشہیر بھی کی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے چہرے پر خرچ کیا ہے۔ ان کی بتدریج تبدیلی کے بارے میں جب سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف میک اپ کرتے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے سرجری کا اعتراف بھی کیا۔

اسٹاگرام پر وہ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔