پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
 پاکستان مخالف بیان دینے والے اداکار انوپم کھیر بھی پیچھے نہ ہٹے: فوٹو: فائل

پاکستان مخالف بیان دینے والے اداکار انوپم کھیر بھی پیچھے نہ ہٹے: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف بیانات اورجذبات عروج پر ہیں، بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پرپلوامہ حملے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام عائد کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سابق بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکوپاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان پربھارت میں خوب تنقید  کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسی بیان سے متعلق ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے اداکار انوپم کھیر بھی پیچھے نہ ہٹے اور سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکالی۔

اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ سدھو جب آپ زیادہ ہی بولتے ہیں تو وہ ہمیشہ بکواس ہی ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل سدھوکے دیئے گئے بیان کے بعد اب تک ان کے خلاف بھارت میں محاذ کھلا ہوا ہے جب کہ انہیں مقبول ترین کامیڈی شو’’ دی کپل شرما شو‘‘ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔