- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بھارتی فوج کا سرچ آپریشن میں پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ
سری نگر: بھارتی فوج نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ عبد الرشید کی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ جھڑپ میں بھارتی میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کے رویے نے بیٹے میں نفرت بھری، خود کش بمبار کے والدین
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ جھڑپ میں ایک شہری اور ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہیں اور دونوں کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مسلمانوں کشمیریوں پر ہندو انتہا پسند ہندوؤں کے حملے، املاک نذر آتش
دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے، گھر گھر تلاشی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور مسلمان کشمیریوں کے کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر عبدالرشید غازی نامی شخص کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔