بھارتی فوج کا سرچ آپریشن میں پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
جھڑپ میں بھارتی فوج کا میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

جھڑپ میں بھارتی فوج کا میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

 سری نگر: بھارتی فوج نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ عبد الرشید کی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ جھڑپ میں بھارتی میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کے رویے نے بیٹے میں نفرت بھری، خود کش بمبار کے والدین

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ جھڑپ میں ایک شہری اور ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہیں اور دونوں کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : مسلمانوں کشمیریوں پر ہندو انتہا پسند ہندوؤں کے حملے، املاک نذر آتش

دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے، گھر گھر تلاشی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور مسلمان کشمیریوں کے کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

Rasheed Ghazi

واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر عبدالرشید غازی نامی شخص کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔