سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
سعودی ولی عہد پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں: فوٹو: فائل

سعودی ولی عہد پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے درخواست کی گئی کہ سعودی عرب میں موجود 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ وہیں کے لوگ ہیں، جس پرولی عہد نے کہا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں خود کوپاکستان کا سفیر تصور کرنے کی بات پر شہزادہ سلمان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔