- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پلواما حملے کے بعد مذاکرات کا راستہ بند اب کارروائی کا وقت ہے، مودی کی بڑھک
نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ میں خود کش حملے کے ساتھ بات چیت کا باب ختم ہوگیا اب دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اور موثر کارروائی کا وقت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ارجنٹائن کے صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا، بات چیت کا وقت اب ختم ہوگیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی سے ہچکچانہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہو گا، ہم سب کو مل کر نئی نسل کی تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف جامع اقدامات کرنا ہوں گے۔ دہشت گردی کو جڑ سے ختم نہیں کیا گیا تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔
مودی کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کے صدر موریسیو ماکری نے دہشت گردی کو دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر دیا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کو اس معاملے پر ایک صفحے پر آنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن کے صدر موریسیو ماکری بھارت کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیاحت، مواصلات، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں متعدد معاہدے طے پائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔