- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید بارشوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ اورجمعرات کوگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض اضلاع میں منگل اور بدھ جب کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، سبی اور قلات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے ایران کے راستے آنے والا ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کی جانب سے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے، مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی وجہ سے پیر کو مطلع جذوی اور مکمل ابرآلودرہا، اور کراچی میں منگل کی شام گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے، بارش ہونے کے اگلے 18 سے 24 گھنٹوں بعد شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم سرد ہواؤں کی شدت معتدل رہے گی، اور درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں رات سے برفباری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اور برفباری اور بارشوں کا یہ سلسلہ مزید آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔