- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
کرینہ کپور کی پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین
ممبئی: بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے معروف فلمساز و ہدایتکار کرن جوہرکے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کی نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا۔ نئی قسط میں بطور مہمان کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا نے شرکت کی اور اس دوران دونوں اداکاراؤں کے درمیان دلچسپ مکالمے دیکھنے میں آئے۔
پرومو میں دکھایا گیا کہ شو کے میزبان کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا سے سوال کیا کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ ورون دھون کے ساتھ کون ڈیٹ کر رہا ہے جس پر اداکارہ نے انکار کیا لیکن یہ بات کرینہ کپور کو حیران کن گزری اور فوری پریانکا کو کہا کہ کیا مطلب ہے کہ نہیں جانتی کہ کون ورون کے ساتھ ڈیٹ کر رہا ہے۔
کرینہ کپور کے اس بیان پر پریانکا نے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی نہیں جانتی جس پر کرینہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تم صرف ہالی ووڈ اداکاروں کو جانتی ہو اور ہمیں بنا رہی ہو کہ ’کون ہے وہ‘ ساتھ ہی کرینہ نے تنبیع کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ماضی کبھی نہیں بھولنا۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا چند سالوں سے ہالی ووڈ کی مشہور سیریز ’کوانٹیکو‘ میں مصروف تھیں بعد ازاں وہ امریکہ گلوکار نک جونز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔