جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم سماعت کے بعد آصف زرداری کو بریف کرے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم سماعت کے بعد آصف زرداری کو بریف کرے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کل جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوگی، سابق صدر آصف زرداری نے کیس کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورت میں فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور فاروق ایچ نائیک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔ سماعت کے بعد نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم آصف زرداری کو بریفنگ دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔