سعودی ولی عہد کا عمران خان کیساتھ خصوصی ناشتہ

رضوان غلزئی  منگل 19 فروری 2019
شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں روایتی عربی ناشتے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں روایتی عربی ناشتے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہاوس میں خصوصی ناشتے کا بندوبست کیا گیا۔

اتوار کے روز وزیراعظم ہاوس میں خوشگوار عشائیے کے بعد پیر کی صبح سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان نے ناشتہ بھی اکٹھے کیا، شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں روایتی عربی ناشتے کا بندوبست کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ناشتے میں عربی بینز کی کافی، کھجوریں، پنیر، زیتون، پھلوں کے مربے، حلوہ ، دال اور انڈے کی سعودی طرز کی ڈش شکشکا بھی پیش کی گئی۔ ناشتے میں افغانی اور پاکستانی نان کے علاوہ پنیر اور شہد سے بھری ڈبل روٹی بھی موجود تھی، اس کے علاوہ مختلف پھل، پھلوں کے جوس اور عربی چائے ناشتے کی میز کی زینت بنے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ناشتے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان گپ شپ اور غیر رسمی گفتگو ہوتی رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔