ٹڈاپ ٹیکس ورلڈ اور ہوم ٹیکسٹائل یو ایس اے کیلیے سبسڈی فراہم کرے گا

بزنس رپورٹر  منگل 19 فروری 2019
ٹڈاپ کی سبسڈی کے ساتھ اسٹالز صرف514,000 روپے میں دستیاب ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹڈاپ کی سبسڈی کے ساتھ اسٹالز صرف514,000 روپے میں دستیاب ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ یو ایس اے کیلیے سبسڈی فراہم کریگا جب کہ یہ نمائش22 سے 24 جولائی 2019 تک منعقد ہو گی۔

ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ۔ٹیکس ورلڈ۔ اپیرل سورسنگ کا بنیادی مقصد بین الاقوامی فیبرک، ہوم ٹیکسٹائل اور اپیرل گارمنٹس بنانے والوں کو بہترین لوکیشن اور نیٹ ورکنگ ماحول پیش کرنا ہے جوکہ دنیا بھر کے ہوم ٹیکسٹائل، فیبرک ، اپیرل اور گارمنٹس بنانے والے نمائش کنندگان کو امریکا، کینیڈااور دیگر ممالک کے اپیرل فیبرک کے بڑے خریداروں سے ملاتا ہے۔

ٹڈاپ اس نمائش میں اسٹالوں پر سبسڈی فراہم کر رہا ہے جس کے ذریعے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ان مصنوعات میں کاٹن اینڈ بلینڈز، ڈینم، ماحول دوست فیبرک ، نٹڈ، لیس، لیدر، لینن، آوٹ ڈور فیبرکس، پولیسٹر، پرنٹ، پرنٹر، سلک، سنتھیٹکس، ٹرمز، ونا ئل، اون، مین میڈ سیلیو لوزک(تیار مصنوعات) ، باتھ، بیڈ، فلور کورنگز، کچن، آوٹ ڈور، تکیہ، ٹیبل ٹاپس، اپہولسٹری، وال کورنگز، ونڈو کورنگز، چلڈرنز وئیر، فیشن ایسیسریز اور شالز اینڈ اسکارف وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹڈاپ کی سبسڈی کے ساتھ اسٹالز صرف514,000 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ سبسڈی کے بغیر یہ اسٹال تقریباً 857,860 میں حاصل کیے جا سکیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔