- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
بھارت میں ایک لاکھ کی گاڑی ہے، یہاں ایسا کیوں نہیں؟پی اے سی

کمپنیاں’اون‘کیلیے رسدکم رکھتی ہیں،وزارت صنعت،کمپنیوںنے سیاستدانوںکوکرپشن پرلگادیا،آئی ایس آئی نہ ہوتوجرنیل اورسیاستدان ملک کھاجائیں،ریاض پیرزادہ، فوٹو : فائل
اسلام آباد: پبلک اکائونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میںتیارکی جانے والی گاڑیوںسے ری کنڈیشن گاڑیوں کا معیار بہتر ہے کمیٹی نے اس بات کااظہار بھی کیاہے کہ آٹوموبائل انڈسٹری میںموجودمفادپرست مافیاکوکنٹرول کرکے ہی حالات میںمزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔
خصوصی کمیٹی کااجلاس جمعرات کوکمیٹی کے چیئرمین حامد یار ہراج کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔وزارت صنعت وپیداوارنے خصوصی کمیٹی کوتجویزدی کہ20 سال سے پرانی گاڑی پرپابندی ہونی چاہیے۔پاکستان انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈکی جانب سے کمیٹی کوبتایاگیاکہ ہمارے ملک میں وینڈرزکوضرورت سے زیادہ تحفظ دیاجاتاہے جس کے باعث غیرمعیاری پرزہ جات بنائے جارہے ہیں،کمیٹی کے رکن میاںریاض حسین پیرزادہ نے اپنے ریمارکس میںکہا کہ پاکستان میںانتہائی ناقص معیار کے ٹریکٹربن رہے ہیں وزارت صنعت و پیداوارکی جانب سے کمیٹی کوبتایاگیاکہ حکومت نے ٹریکٹرزپرسے 16فیصدڈیوٹی اٹھالی ہے لیکن ٹریکٹربنانے والوںنے قیمتیںکم نہیںکیںا
نھوںنے مزید بتایا کہ ملک میں موٹرسائیکلوںکی پیداوارمیں37فیصداضافہ ہوا ہے سالانہ 17لاکھ موٹرسائیکل تیارہورہے ہیںپاکستان افغانستان اوربنگلہ دیش کوموٹرسائیکل برآمدکرتاہے آٹو انڈسٹری کے نمائندے نے خصوصی کمیٹی کوبتایاکہ ملک میں ری کنڈیشن گاڑیوںکی درآمد ناسورہے۔گزشتہ چارسال سے گاڑیوںکی صنعت نقصان میںجارہی ہے گاڑیوںکی صنعت سے تعلق رکھنے والے نمائندوںنے پی اے سی کوبتایاکہ پاکستان میں گاڑیوں پر پچاس فیصد ٹیکس ڈیوٹی عائدہے جبکہ بھارت میں یہ ڈیوٹی صرف دس فیصدہے۔آئی این پی کے مطابق ذیلی کمیٹی نے ملک میںتیارہونے والی گاڑیوںکے معیارپرعدم اطمینان کااظہارکیااورآٹوموبائل کے شعبے میں مستحکم سرکاری پالیسیاں نہ ہونے کاذمے دارآٹومافیا کوقرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں لینڈکروزراستعمال کرنیوالے 95 فیصدلوگ کرپٹ ہیں۔
بھارت میں ٹاٹاگروپ ایک لاکھ روپے میںکارفروخت کرسکتا ہے توسوزوکی3 لاکھ میں کارکیوں نہیںفروخت کرتی‘ سیکریٹری صنعت نے اپنی بریفنگ میں بتایاکہ کارساز کمپنیاں جان بوجھ کرمارکیٹ میںاپنی رسدکم رکھتی ہیںتاکہ ’’اون‘‘ وصول کرسکیں‘کمیٹی کے رکن ریاض پیرزادہ نے کہاکہ کارکمپنیوں نے سیاستدانون کوکرپشن کی راہ پرلگا دیاہے ملک میںکروزنگ سسٹم متعارف کرایا گیاجوکہ 95 فیصدکرپٹ لوگ استعمال کرتے ہیں کروزروالے قوم کاخون چوس رہے ہیں۔
آئی ایس آئی نہ ہوتوجرنیل اورسیاستدان ملک کوکھا جائیںغریب کے لیے بھی گاڑی اورجیپ تیارہونی چاہیںچیئرمین ذیلی کمیٹی نے کہاکہ بجٹ سے قبل گاڑیاںسستی ہوجاتی ہیںجولائی کے بعد قیمتیں پھر آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیںحکومت جامع پالیسی متعارف کرائے چیئرمین کمیٹی حامدیارہراج نے کہاکہ ایک شخص کوفائدہ دینے کیلیے سب کوتباہ نہ کیاجائے ۔
ٹویوٹا ‘ہنڈا اورسوزوکی کی 50 فیصد خریدارخود حکومت پاکستان ہے سرکاری طورپرمستحکم پالیسیاں اس لیے نہیں بنتی ہیںکہ آٹومافیا رشوت اٹھائے سیاستدانوںکے پیچھے پھرتی ہے مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ امپورٹڈگاڑیاں روکنے کیلیے ارکان پارلیمنٹ کو کوٹے آفر کیے جاتے رہے تھے،کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداواراورآٹو انڈسٹری کے نمائندوںکوہدایت کی کہ ایک جامع ورکنگ پیپرتیارکیے جائیںکمیٹی کااگلا اجلاس کراچی میں بلایاجائے گا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔