پاکستان سے متعلق بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا، سدھو

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
مجھے ابھی تک کسی بھی قسم کی حتمی کال شو کے منتظمین کی جانب سے موصول نہیں ہوئی، ارچنا: فوٹو: فائل

مجھے ابھی تک کسی بھی قسم کی حتمی کال شو کے منتظمین کی جانب سے موصول نہیں ہوئی، ارچنا: فوٹو: فائل

 ممبئی:  بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ انہیں دی کپل شرما شو کے نکالے جانے کا علم نہیں اور اگر ایسا ہے تواپنے بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان کے بعد ان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور اسی سلسلے میں انہیں بھارت کے معروف  کامیڈی شو  دی کپل شرما شو سے بھی نکالے جانے اور ان کی جگہ ارچنا کو لانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

اس حوالے سے سدھو نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی جس میں بتایا کہ انہیں شو سے نکالے جانے سے متعلق علم نہیں،  ایک تقریب میں شرکت کے باعث وہ شو کی دو اقساط کی شوٹنگ پر نہیں جاسکے تھے جس کے باعث شو کے منتظمین نے کسی اور کو اُن دو اقساط میں جگہ دی۔ مجھے چینل یا شو سے نکالاے جانے سے متعلق کوئی پیغام تاحال نہیں ملا۔ سدھو نے کہا کہ اگر ایسا ہے اور میرے بیان کے باعث ایسا کیا گیا ہے تو میں اپنی بات پر قائم ہوں، میں نے جو کل کہا تھا وہ آج بھی کہوں گا اورآنے والے کل بھی کہوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

بھارتی میڈیا نے جب ارچنا سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں شو میں سدھو کی جگہ لانے سے متعلق نہیں معلوم، ہے، یہ سب انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے، اور مجھے ابھی تک کسی بھی قسم کی حتمی کال شو کے منتظمین کی جانب سے موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔