ایمرجنسی نفاذ پر ٹرمپ کے خلاف 16 امریکی ریاستوں نے مقدمہ دائر کردیا

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
مقدمہ ایمرجنسی کے نفاذ پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے درج کرایا گیا۔ فوٹو : فائل

مقدمہ ایمرجنسی کے نفاذ پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے درج کرایا گیا۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا کی 16 ریاستوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر صدر ٹرمپ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 ریاستوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کے لیے استدعا کردی۔

اس حوالے سے ریاست کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ 16 امریکی ریاستوں نے عدالت سے صدر ٹرمپ کو ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقوم کو ذاتی مرضی اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں ایمرجنسی نافذ، اپوزیشن کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اپنے مقاصد میں کامیابی کی صورت میں مستقبل کے صدور کے لیے مثال قائم ہو جائے گی کہ اور جب بھی کانگریس کثرت رائے سے فنڈز جاری کرنے سے انکار کیا تو صدر ایمرجنسی نافذ کردیا کریں گے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز پر من مانی رقم نہ ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جس کے بعد انہیں کسی بھی کام کے لیے من مانے فنڈز کے اجراء کا اختیار مل گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔