بل کی عدم ادائیگی پر وزارت مذہبی امور اور پیٹرولیم کی بجلی منقطع

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
8 کروڑ53 لاکھ روپے کے ریکوری کیلیے 41 کنکشنز کاٹ دیے گئے۔ فوٹو:فائل

8 کروڑ53 لاکھ روپے کے ریکوری کیلیے 41 کنکشنز کاٹ دیے گئے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: آئیسکو نے 8 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری کے لئے وزارت مذہبی امور سمیجت 41 اداروں کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی نادہندگان کے خلاف آئیسکو نے بڑی کارروائی کی ہے اور 8 کروڑ 53 لاکھ روپے کی بازیابی کے لئے 41 کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذمے 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، بقایاجات ادا نہ کرنے پر وزارت مذہبی امور کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، وزارت پیٹرولیم کے ذمہ بھی 39 لاکھ روپے واجب الاادا ہیں، اور بل کی عدم ادائیگی پر وزارت پیٹرولیم کے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی نادہندگان میں پولی کلینک اسپتال بھی شامل ہے اور اس کے ذمے 4 کروڑ روپے ہیں، بلوں کی عدم ادائیگی پر پولی کلینک کے نرسنگ ہاسٹل کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جب کہ پاک سیکریٹریٹ شہید ملت کے ذمہ 4 کروڑ 14 لاکھ روپے واجب الااداہیں اور شہیدملت بلڈنگ کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس بیورو 70 لاکھ 91 ہزار روپے ادا نہیں کر رہا، اور سی ڈی اے نے 47 لاکھ 47 ہزار روپے ادا نہیں کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔