محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ لاہور قلندرز میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 فروری 2019
محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں، فوٹو: فائل

محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں، فوٹو: فائل

 دبئی: لاہور قلندرز نے انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں، قواعد کے مطابق لاہور قلندرز نے مدثر نذر کی سربراہی میں کام کرنے والی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو شامل کرنے کی اجازت طلب کی تھی اس درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، سلمان بٹ سلور کیٹگری میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر  

یاد رہے کہ 2010 میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سلمان بٹ پابندی کی مدت پوری کرچکے لیکن تاحال ان کا قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک ممکن نہیں ہو سکا، پی ایس ایل میں شرکت کے بعد ان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔