بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں انتہاپسند ہندوؤں کی گھسنے کی کوشش

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، ترجمان ڈاکٹر فیصل۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، ترجمان ڈاکٹر فیصل۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز بھی آرہی ہیں جب کہ پاکستان ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش بھی کی اور پاکستانی سفارتی عملے سے متعلق نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا گیا

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارت میں سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج کیا اور بھارت میں اپنے ہائی کمیشن کی ناقص سیکیورٹی پرتشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر سے پاکستانی ہائی کمیشن کے دروازے تک مظاہرین کی رسائی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت سیکیورٹی کی ناکامی کے واقعے کی تحقیقات کرے اور بھارتی حکومت واقعات کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔