پی ایس ایل میچز کی براڈ کاسٹنگ کیلیے نئی کمپنی نے تیاریاں مکمل کرلیں

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 فروری 2019
گزشتہ روز کمپنی کے اسٹاف نے اپنی تنصیبات مکمل کرلیں، فوٹو: ایکسپریس

گزشتہ روز کمپنی کے اسٹاف نے اپنی تنصیبات مکمل کرلیں، فوٹو: ایکسپریس

شارجہ: پی ایس ایل فور کے شارجہ میں میچز براہ راست دکھانے کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

نشریاتی حقوق رکھنے والی بھارتی کمپنی کی طرف سے انکار کئے جانے کے بعد پی سی بی کے متبادل کمپنی سے معاملات طے پاگئے تھے، گزشتہ روز کمپنی کے اسٹاف نے اپنی تنصیبات مکمل کرلیں۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملوں کے تناظر میں پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق رکھنے والی کمپنی نے مزید کام جاری رکھنے سے انکار کردیا تھا،اتوارکو دبئی میں میچز کے بعد پی سی بی نے متبادل انتظامات کیلیے کوشش شروع کردی تھی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔