- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
بھارت کا عالمی شوٹنگ کپ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار
کراچی: بھارت کی پاکستان دشمنی کھیلوں پر بھی اثر انداز ہوگئی، پاکستان کو عالمی شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کر دیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے دینے سے انکار کردیاگیا،عالمی کپ 21 مارچ سے دہلی میں ہونا ہے،پاکستانی ٹیم کوروانگی سے ایک ہفتہ قبل ایر لائن سےسیکوریٹی کلیرنس لینا تھی،عالمی کپ کو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کا بھی درجہ حاصل ہے۔
پاکستان نے ریپڈ فائر ایونٹ میں شرکت کرنا تھی،جی ایم بشیر اور خلیل اختر نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی،رضی احمد خان نے بطور کوچ و منیجر ہمراہ جانا تھا،پاکستان کےاولمپک کوٹہ جیتنے کا امکان تھا۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف شوٹنگ کے سیکریٹری رضی احمد خان نے نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دو ماہ قبل بھارتی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا،اس حوالے سےبار بار یاد دہانی بھی کرائی گئی،انڈین اولمپک ایسوسی ایشن تسلی دیتی رہی جبکہ پاکستان میں بھارتی ہائ کمیشن وعدے کرتا رہا۔
رضی احمد خان نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے، کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، شوٹنگ کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ میزبان ملک نے ویزے جاری نہیں کیے،پاکستان انٹرنیشنل شوٹنگ ایسوسی ایشن سے رجوع کرے گا،پاکستان کوعالمی تنظیم سے انصاف کی امید ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔