- لاہور؛ باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ؛ اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
چینی قونصلیٹ پر حملے میں مالی معاونت ’را‘ نے کی، سی ٹی ڈی کا انکشاف
کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی مالی معاونت بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے کا عبوری چالان کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منظم عدالت میں پیش کردیا۔ چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ قونصلیٹ پر حملے میں دہشت گردوں کو مالی معاونت بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کی تھی۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار ملزمان میں احمد حسنین ، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم گرفتار ہوچکے ہیں، عبداللطیف سمیت دو ملزمان اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرایا۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے اور انہیں بھارتی ایجنسی را اور بیرون ملک سے مالی معاونت حاصل ہے، ملزمان نے ہلاک دہشت گرد کے ساتھ جائے وقوع سے قبل چینی قونصل خانے کی ریکی کی، ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی اور حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی فراہم کیا۔
سی ٹی ڈی نے چالان میں 5 سے زائد دہشت گردوں کو مفرور قرار دیا ہے۔ مفرور ملزمان میں ہربیار مری، علی داد بلیدی، کمانڈرشریف، راشد حسین اور سمیر شامل ہیں۔ چالان میں سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔