- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
بجلی چوری میں خیبر پختو نخوا سرفہرست ہے، سی او پیسکو

پشاور کے کئی علاقوں میں میٹر نام کی کوئی چیز ہے نہ ہی بل ادا کرنے کا کوئی رواج. فوٹو: عارف سومرو/ایکسپریس
پشاور: ملک بھر میں بجلی چوری کے معاملے پر خیبرپختونخوا سرفہرست ہے۔ گھنٹوںگھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اوراس کے باوجود بھاری بھرکم بلوںکی ادائیگی نے جہاں صارفین کودہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں پشاورکے کئی علاقے ایسے ہیںجہاں میٹر نام کی کوئی چیز نہیں اورنہ ہی بل اداکرنے کاکوئی رواج پایا جاتا ہے،کنڈوںکی بھرماراوردوردورتک میٹرکا نام و نشان ہی نہیں۔ میڈیارپو رٹس کے مطا بق احمد خیل کے علاقے میں ہر گھر میں کنڈے کی بجلی جلتی ہے،ایسابھی نہیںکہ پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی کے ذمے داران اس سے بے خبرہیں۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹوطارق سدوزئی کادعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوامیں بلوں کی ادائیگی پچاس فیصد ہے۔ طارق سدوزئی کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوری کے معاملے پر خیبرپختونخواسرفہرست ہے، جو بجلی دیتے ہیں پچاس فیصد ریکوری ہوتی ہے۔ پشاور کے بیشترمضافاتی علاقوں میں کنڈا کلچرعام ہے جن میں بازیدخیل بڈھ بیرلنڈی ارباب پشتہ خرہ اوراچینی کے علاوہ متنی ریگی پلوسی ورسک روڈ متھرا اورکوچیان شامل ہیں۔
چارسدہ اوربنوں میں بھی بجلی چوری ہوتی ہے تاہم خیبرپختونخواحکومت کاموقف ہے کہ بجلی ہی کہاں ہے جوچوری ہوگی۔صوبائی وزیرا طلاعات میاں افتخارحسین کے مطابق چیف ایگزیکٹوکابیان نامناسب ہے، بجلی چوری وہاں ہوگی جہاں کارخانے چل رہے ہوں،عوام سے ڈبل بل وصول کیے جاتے ہیں۔ پیسکوانتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخواکے مختلف محکموں اور افرادکے ذمے 120 ارب روپے واجب الاداہیں، لائن لاسز اورریکوری نہ ہونے کی سزابل دینے والے صارفین کواضافی بلوںکی صورت میں دی جاتی ہے۔ خیبر پختو نخواحکومت نے بجلی چوری روکنے میں پیسکو عملے کی معاونت اور تحفظ کیلیے پشاور، چارسدہ اور بنوں میں خصوصی پولیس تھانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔