نئے آسٹریلوی کرکٹرز کو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی یاد ستانے لگی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 فروری 2019
دونوں سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے نوجوان کھلاڑی اہم لمحات میں سیکھنے کے مواقعوں سے محروم ہیں، جوش ہیزل ووڈ۔ فوٹو: فائل

دونوں سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے نوجوان کھلاڑی اہم لمحات میں سیکھنے کے مواقعوں سے محروم ہیں، جوش ہیزل ووڈ۔ فوٹو: فائل

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹرز کو بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی یاد ستانے لگی۔

جوش ہیزل ووڈ کہتے ہیں کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی عدم موجودگی سے نوجوان کھلاڑی استادوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچز کی رہنمائی باؤنڈری کے باہر ہوتی ہے جبکہ سینئر کھلاڑی وکٹ پر جو سبق سیکھاتے ہیں وہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے نوجوان کھلاڑی اہم لمحات میں سیکھنے کے مواقعوں سے محروم ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔