- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
روزانہ صرف آدھا گھنٹہ چہل قدمی، بلڈپریشر سے نجات
پرتھ: ماہرین کہتے آئے ہیں کہ کوئی دوا اور غذا ورزش کی متبادل ثابت نہیں ہوسکتی تاہم ورزش دوا کا متبادل ضرور ثابت ہوسکتی ہے۔ اب ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صرف 30 منٹ کی تیزواک سے بلڈ پریشر کو عین اسی طرح قابو میں رکھا جاسکتا ہے جس طرح وہ دوا سے معمول پر رہتا ہے۔
نیوسائنٹسٹ نامی جریدے میں شائع ایک خبر کے مطابق روزانہ صبح نصف گھنٹے کی واک پورا دن بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ماہرین نے 55 سے 80 سال کےد رمیان کے 32 مرد اور 35 خواتین کو شامل کیا ۔ ہر فرد کو کم سے کم چھ روز تک تین مختلف منصوبوں پر عمل کروایا گیا ۔
پہلے منصوبے میں شرکا کو روزانہ 8 گھنٹے تک بٹھایا گیا۔ دوسرے پروگرام میں شرکا کو پہلے ایک گھنٹے تک بٹھایا گیا اور اس کے بعد ٹریڈ مِل پر 30 منٹ واک کرائی گئی اور اس کے بعد مزید ساڑھے چھ گھنٹے تک بٹھایا گیا ۔ آخر میں شرکا کو ٹریڈ مل مشین پر 30 منٹ تک کی واک کروائی گئی اور ساڑھے چھ گھنٹے تک ایسے بٹھایا گیا اور ہر 30 منٹ بعد انہیں تین تین منٹ کے لیے ہلکی شدت کی چہل قدمی کروائی گئی ۔ تمام شرکا کو ایک سا کھانا دیا گیا اور پورے دن ان کا مطالعہ کیا گیا۔
نتائج سے ثابت ہوا کہ جن افراد نے ورزش کی ان میں بلڈ پریشر معمول پر رہا اور ا کے سسٹولک بلڈ پریشر میں نمایاں بہتری ہوئی یعنی دل دھڑکتے ہوئے خون کی رگوں میں پریشر بہتر نوٹ کیا گیا اور دل کے امراض میں بھی یہی چیز نوٹ کی جاتی ہے۔ تین منٹ کی واک کے فائدے مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ نمایاں تھے۔
ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ روزانہ صبح 30 منٹ کی واک کی جائے تو اس کے مفید اثرات پورے دن رہتے ہیں اور یہ عمل دوا کی تاثیر رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔