مسقط سے بے دخل پاکستانی کھلے سمندرمیں پھنس گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 اگست 2012
خوراک اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مسافروں کی حالت غیر ہوگئی. فوٹو فائل

خوراک اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مسافروں کی حالت غیر ہوگئی. فوٹو فائل

کراچی: مسقط میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں بے دخل کیے جانے والے سیکڑوں پاکستانی بندرگاہ پرلنگراندازہونے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کھلے سمندرمیں رات گزارنے پرمجبور ہو گئے، خوراک اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مسافروں کی حالت غیر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پورٹ پر حفاظتی نقطہ نظر کی وجہ سے سیکیورٹی حکام سورج غروب ہونے سے طلوع ہونے تک کسی بھی لانچ کو لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

مسقط سے بے دخل ہونیوالے پاکستانیوں کی لانچ سروج غروب ہونے کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوئی جسکی وجہ سے لانچ کے کپتان نے اسے کھلے سمندر میں لنگر انداز کردیاتاہم لانچ میں خوراک اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے متعددمسافروں کی حالت غیر ہوگئی، ر ات گئے تک مسافروں کو بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی تھی.

ا س سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایا کہ لانچ کو بندرگاہ پرلنگرانداز ہونے کی اجازت دینے یہ نہ دینے میں ان کاکوئی کردار نہیں تاہم انھوں نے کہا کہ جیسے لانچ لنگراندازہوگی بے دخل ہونے والے افراد کی امیگریشن شروع کردی جائے گی، اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔