- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
پاک بھارت کشیدگی؛ پشاور کے تاجروں کا بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان
پشاور: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کیلا، اننانس، لیچی، قہوہ، گرم مصالہ جات، اسپغول اور ادرک سمیت خیبر پختون خوا میں بھارتی ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی، کارخانوں مارکیٹ میں بھارتی پیمپرز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں کسٹم حکام نے بھی بھارتی ساخت کے کیلے سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ فروٹ منڈی میں کسٹم کے خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
تاجروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی سبزیوں اور فروٹ سمیت دیگر اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے تاجروں اور امپورٹرز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔