برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوجی ہلاک، 5 اہلکار لاپتہ

ویب ڈیسک  بدھ 20 فروری 2019
لاپتہ ہوجانے والے دیگر بھارتی فوجیوں کے بھی ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : اے این آئی

لاپتہ ہوجانے والے دیگر بھارتی فوجیوں کے بھی ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : اے این آئی

شملہ: بھارت میں برفانی تودہ گرنے سے ایک فوجی ہلاک اور 5 اہلکار لا پتہ ہوگئے جب کہ لاپتہ ہوجانے والے اہلکاروں کے زندہ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کننور میں تبت بارڈر کے قریب برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوج کے 6 اہلکار دب گئے جب کہ انڈو تربت بارڈ پولیس کے متعدد پولیس اہلکار بھی برفانی طوفان میں پھنس گئے۔

حادثے میں ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز اور دشوار گزار راستوں کے باعث مقامی علاقے میں تعینات نفری نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کا آغاز کیا۔

ریسکیو مشن کے دوران ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ دیگر 5 فوجیوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق نے دیگر فوجیوں کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

اس دوران ریسکیو ٹیم نے برفانی میں پھنس جانے والے بھارت تربت سرحدی پولیس کے متعدد اہلکاروں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا جب کہ لاپتہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے گرینڈ آپریشن کی تیاری جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔