طویل ناراضی کے بعد سنیل گروور کی کپل شرما شو میں واپسی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 فروری 2019
کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی جاری تھی (فوٹو: فائل)

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی جاری تھی (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بھارتی کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما اور سنیل گروور میں جاری کشیدگی ختم ہوگئی اور اب سنیل گروور ایک بار پھر سے مقبول کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ میں نظر آئیں گے۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کی وجہ سے پہچانے جانے والے کپل شرما کے شو میں سنیل گروور ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کررہے تھے تاہم دونوں کے درمیان اَن بن ہونے کے سبب شو کو بند کردیا گیا تھا۔

تعلقات میں کشیدگی کے بعد سنیل گروور نے اپنا ذاتی شو کرنا شروع کردیا تھا تاہم کپل کی جانب سے ’دی کپل شرما‘ شو شروع کرنے کے بعد سنیل گروور کے شو کی مقبولیت میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔ اب طویل عرصے بعد جاری رہنے والی لڑائی ختم ہوگئی۔

یہ پڑھیں: سدھو کی حمایت پر کپل شرما بھی بھارت کے غدار قرار

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گروور بہت جلد کپل شرما شو میں نظر آئیں گے لیکن اس بار وہ ڈاکٹر گلاٹی کے کردار کے بجائے بطور مہمان شریک ہوں گے کیوں کہ سنیل گروور فلم ’بھارت‘ کی تشہیر کے لیے سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کے ہمراہ شو میں شرکت کریں گے۔

کہا جارہا ہے کہ کپل اور سنیل کے درمیان جنگ کو کم کرنے میں سلمان خان فلم بھارت کی تشہیر کو آڑ بنا کر دونوں میں دوستی قائم کرانا چاہ رہے ہیں۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔