- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
طویل عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں۔۔؟ تو یہ پودا استعمال کریں
جاپان: جاپان میں سینکڑوں سال سے ایک پودا جوانی برقرار رکھنے اور طویل زندگی کے لیے بہت مشہور ہے۔ اس پودے کو اشتیبا کہتے ہیں اور اب اس کے سائنسی ثبوت بھی مل چکے ہیں۔
ماہرین نے ایک تازہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اشتیبا میں ایک خاص مرکب (کمپاؤنڈ) پایاجاتا ہے جو خلوی صحت برقرار رکھتا ہے اور طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار ہوتا ہے اور یہ عمل آٹوفیجی کہلاتا ہے۔ اس عمل میں خلیات اپنی ٹوٹ پھوٹ سے بننے والے فالتو اجزا کو از خود ٹھکانے لگاتے ہیں اور یوں حیاتیاتی کاٹھ کباڑ بننے سے رہ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق فاقہ، روزہ اور ورزش وغیرہ سے بھی یہ عمل بڑھایا جاسکتا ہے۔
اب یونیورسٹی آف گریز، آسٹریا کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جاپان میں گاجر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پودے اشتیبا میں ایک خاص مرکب پایا جاتا ہے جسے 4,4′-dimethoxychalcone یا ڈی ایم سی کہتے ہیں جو آٹوفیجی عمل میں مددگار ہوتا ہے اور ایک عرصے سے یہ پودا جاپان میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ مرکب خلیوں کو تادیر توانا اور تازہ رکھتا ہے۔
تحقیق جرنل نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک دو نہیں بلکہ 180 مرکبات کا جائزہ لیا جو خلیات (سیلز) کو بوڑھا ہونے سے بچاتے ہیں۔ لیکن جب اشتیبا کے مرکب کو خمیری خلیات پر آزمایا گیا تو خمیر کے خلیات میں وقت کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ اور خرابی کم دیکھی گئی۔ تاہم انگور کے چھلکے میں موجود ایک قسم کے فینول میں بھی یہی خاصیت دیکھی گئی۔
اس کے بعد مکھیوں اور دیگر کیچووں کے خلیات پر اس کی آزمائش کی گئی تو عین اسی طرح کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ ایک جانب تو ان ماڈلوں کی عمر 20 فیصد بڑھ گئی اور ان کے خلیات میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انحطاط بھی کم دیکھا گیا۔ یعنی اشتیبا کا جادوئی مرکب عم بڑھانے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ ڈی ایم سی مرکب کو جگر اور دل کے خلیات پر بھی آزمایا گیا تو اس نے ان خلیات کی حفاظت کی اور انہیں ٹوٹ پھوٹ سے بچایا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ خلیات بدن کی اینٹیں ہیں اور اگر وہ جوان اور مستحکم رہتی ہیں تو پورا وجود ہی زائد عرصے تک جوان اور توانا رہ سکتا ہے۔ اسی لیے اشتیبا کا پودا غیرمعولی اہمیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔