مقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی وحشیانہ تشدد کے بعد قتل

شاہ زیب خان  جمعـء 22 فروری 2019
اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے  فوٹونمائندہ ایکسپریس

اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے فوٹونمائندہ ایکسپریس

مردان: نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔ مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔  ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردان میں پشتو اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کردیا گیا 

اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنٰی لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد پر دعویٰ داری کی گئی جس پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مردان میں گزشتہ سال بھی جواں سال اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔