مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

خالد محمود  جمعـء 22 فروری 2019
وزیر اعظم عمران نے دورہ ملائیشیا کے دوران مہاتیر محمد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران نے دورہ ملائیشیا کے دوران مہاتیر محمد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشین وزیر اعظم 22 مارچ کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران نے دورہ ملائیشیا کے دوران مہاتیر محمد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔