سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 فروری 2019
مجموعی طورپر 10کروڑ 26لاکھ25 ہزار 750 شیئرزکے سودے،کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 329 کمپنیوں کے حصص تک محدود۔ فوٹو:فائل

مجموعی طورپر 10کروڑ 26لاکھ25 ہزار 750 شیئرزکے سودے،کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 329 کمپنیوں کے حصص تک محدود۔ فوٹو:فائل

کراچی: سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد دوبارہ مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 40200 اور 40100 پوائنٹس کی 2حدیں بیک وقت گرگئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 60 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 22 ارب 96کروڑ94 لاکھ67 ہزار 723روپے ڈوب گئے۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت22.30 فیصدکم رہا۔مجموعی طور پر 10کروڑ 26لاکھ25 ہزار 750حصص کے سودے ہوئے۔

کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار329کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 103کے بھاؤ میں اضافہ، 197کے داموں میں کمی اور29کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔