ایگاٹیکس پاکستان نمائش 26 فروری سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گی

بزنس رپورٹر  جمعـء 22 فروری 2019
نمائش میں شرکت کرنیوالے ممالک میں فرانس، بلجیم، آسٹریا، کوریا، برطانیہ، امریکا، برازیل، تھائی لینڈ اور دیگر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

نمائش میں شرکت کرنیوالے ممالک میں فرانس، بلجیم، آسٹریا، کوریا، برطانیہ، امریکا، برازیل، تھائی لینڈ اور دیگر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایکسپو سینٹر میں ایگاٹیکس پاکستان نمائش 26 فروری سے شروع ہو گی۔

گارمنٹس اور ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش ایگاٹیکس پاکستان 26 سے 28 فروری تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی۔ نمائش میں 20 ہزار سے زائد شرکا کی آمد متوقع ہے جو نمائش میں شریک 500سے زائد ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کے سپلائرز سے ملیں گے۔

ایونٹ میں 30 سے زائد ممالک کی کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گی۔ سب سے بڑا وفد چین کا ہو گا جس کے ارکان میں 119 مہمان شامل ہوں گے، اس کے بعد اٹلی سے 92 ، جرمنی سے 75، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے 25، 25 مہمان شریک ہونگے۔

نمائش میں شرکت کرنیوالے ممالک میں فرانس، بلجیم، آسٹریا، کوریا، برطانیہ، امریکا، برازیل، تھائی لینڈ اور دیگر شامل ہیں۔ نمائش میں ترکی اور چین کے خصوصی پویلین بھی قائم ہوں گے۔ پاکستان ایشیا میں ٹیکسٹائل کا آٹھواں بڑا ایکسپورٹر بن گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔