پاکستانی فنکاروں کے بعد اب ’فلم سٹی‘ میں سدھو کی بھی نوانٹری

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019
نوجوت سنگھ سے قبل پاکستانی اداکاروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ فوٹوفائل

نوجوت سنگھ سے قبل پاکستانی اداکاروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ فوٹوفائل

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پرفلم سٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

پلوامہ حملے پر پاکستانی حمایت میں دئیے گئے بیان کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلات کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ’’دی کپل شرما‘‘ شوسے نکالے جانے کے بعد ممبئی کی فلم سٹی میں بھی سدھوکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سدھو کو ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز کے سیکریٹری جنرل اشوک دوبے نے فلم سٹی انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سدھو کے فلم سٹی میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی

فیڈریشن کے سربراہ بی این تیواری کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہمارا ملک پہلے ہے، کوئی بھی ہمارے ملک کے خلاف بات کرے گا ہم اسے چھوڑیں گے نہیں، یہی وجہ ہے کہ سدھوکے فلم سٹی میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیڈریشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جس پراجیکٹ میں نوجوت سنگھ سدھو شامل ہوں گے  فیڈریشن سے منسلک اراکین اس پراجیکٹ میں کام نہیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔