مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے ایک اورکشمیری شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019
شہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں: فوٹو: فائل

شہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں: فوٹو: فائل

 سری نگر: ضلع سوپورمیں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع سوپورمیں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اورشہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ ضلع بھر میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی فوجی نے اس متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والا کشمیری نوجوان عسکریت پسند تھا جو آپریشن میں مارا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔