اداکارہ ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019
ایمان علی کے  حق مہر کی رقم 25 لاکھ رکھی گئی ہے۔ فوٹوسوشل میڈیا

ایمان علی کے حق مہر کی رقم 25 لاکھ رکھی گئی ہے۔ فوٹوسوشل میڈیا

لاہور: نامورپاکستانی ماڈل واداکارہ ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

’’خدا کے لیے‘‘،’’ بول‘‘ اور’’ماہ میر‘‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی  نامور ماڈل واداکارہ ایمان علی گزشتہ روزلاہورمیں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ نکاح کی تقریب میں فلم، ٹی وی، میوزک اور فیشن انڈسٹری کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ایمان علی کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کی رنگارنگ تقریب لاہور کے علاقہ بیدیاں کے فارم ہاؤس میں ہوئی، ایمان علی کے شوہر بابربھٹی کا تعلق میجرعزیز بھٹی کی فیملی سے ہے۔ ایمان علی کو سرحد پار ہدایت کار اور ان کے ماضی کے دوست امتیازعلی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایمان علی کے نکاح، مہندی اور بارات کی تقریب ایک ہی مقام پر وقفے وقفے سے ہوئی۔ اس موقع پر حق مہر کی رقم 25 لاکھ رکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایمان علی کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں مایوں میں ایمان علی پیلے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف

ایمان علی کے والد عابد علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی پربے حد خوش ہوں۔ میری دعا ہے کہ جس طرح وہ اپنے پروفیشن میں کامیاب رہی ہے اسی طرح اپنی زندگی کے نئے سفر میں بھی اسے کامیابی ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔