وینا اور اشمیت کے اختلافات، ’’سُپرماڈل‘‘ کی تشہیری مہم متاثر

شوبز رپورٹر  بدھ 31 جولائی 2013
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ وینا ملک کے اشمیت پاٹیل سے اختلافات کے باعث فلم ’’سُپرماڈل‘‘ کی تشہیری مہم کھٹائی میں پڑگئی۔

ستمبرمیں نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم کی بھرپورتشہیر کے لیے فلمساز، ویناملک اوراشمیت کے درمیان اختلافات کوختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن تاحال کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیںآیا۔ وینا ملک نے’’ بگ باس‘‘ میں اشمیت پاٹیل کے ساتھ ’’دوستی اورمعاشقے‘‘ کا جوڈراما کیا تھا اب اس کی اصل حقیقت سامنے آرہی ہے۔

منفی شہرت کی خواہاں وینا ملک نے پہلے پروگرام میں اشمیت سے ’’ دوستی اورمحبت ‘‘ کا یقین دلایا اورپھر بعد میں میڈیا میں بھی اشمیت کے ساتھ معاشقے کا حوالہ دے کرگمراہ کرتی رہیں۔لیکن جب دونوں کی فلم ریلیزکے قریب آرہی ہے تواشمیت نے وینا کے ساتھ پروموشنل مہم میں حصہ لینے سے صاف انکارکردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے بالی وڈ کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی وینا ملک کی ریلیز ہونے والی فلموںکو اچھا رسپانس نہیں ملا۔ نئی فلم میںاگردونوں ساتھ پروموشنل مہم چلائیں توہوسکتاہے کہ فلم کودیکھنے کے لیے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔