سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی جوڈیشل انکوائری میں پیش

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019

 ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے ہمیں امید ہے انصاف ملے گا، بھائی ذیشان: فوٹو: فائل

 ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے ہمیں امید ہے انصاف ملے گا، بھائی ذیشان: فوٹو: فائل

 لاہور: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے مقتول ذیشان کا بھائی جوڈیشل انکوائری آفیسر کے روبرو پیش ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی احتشام جوڈیشل انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہوا۔ بھائی احتشام نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ نہیں مانتے یہ خود ساختہ رپورٹ ہے، ہمارا شروع سے ہی جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ تھا کیونکہ جے آئی ٹی ملزمان کو بچا رہی ہے۔ ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے ہمیں امید ہے انصاف ملے گا۔

دوسری جانب خلیل کے بھائی جلیل جوڈیشل انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ بھائی خلیل کے چالیسویں اورمصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکا، 25 تاریخ کے بعد پیش ہوں گا۔

عدالت نے سماعت کے دوران سی ٹی ڈی افسران کے نہ پیش ہونے پربھی برہمی کا اظہار کیا۔ انکوائری آفیسرشکیل احمد نے کہا کہ ملزمان نہ پیش کرنے کے بارے میں تحریری طورپرآگاہ کیا جائے، جس پرپیروی آفیسر مقبول نے کہا کہ ملزمان جیل بھیج دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔